اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورو نیوز کے مطابق فرانس کے ایوان صدر نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ فریقین کے درمیان ٹیلیفون پر یہ گفتگو جمعرات کے روز ہوئی۔
بریگزٹ کے بارے میں فرانس کے صدرامانوئل میکرون، بورس جانسن سے ملاقات بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میکرون حکومت کے وزیر مملکت املی ڈو مونش لن نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بورس جانسن اگر اپنے فیصلے میں سنجیدہ ہیں تو انھیں اس پر یورپی یونین کو یقین بھی دلانا ہو گا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پہلی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جو مہلت مقرر کی ہے اس کے اندر ہی برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا خواہ کوئی سمجھوتہ طے پائے یا بغیر سمجھوتے کے ہی یہ قدم اٹھانا پڑے۔
/129
27 جولائی 2019 - 05:30
News ID: 964645
فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی مقررہ مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔